مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظيم حماس کا کہنا ہے کہ اس کے ایک اہم کمانڈر کو اسرائیل نےعرب امارات کے شہر دبئی میں شہید کر دیا ہے عرب امارات میں اسرائیلی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگياہے۔حماس نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پچاس سالہ محمد المحمد جنہوں نے عزالدین قسّام بریگیڈ کی بنیاد ڈالی تھی انھیں اسرائيل نے اپنے کرائے کے جاسوسوں کے ذریعہ دبئی میں شہید کروادیا ہےان کی شہادت 20 جنوری کو دبئی میں ہوئی
حماس نے کہا ہے کہ صہیونیوں کے اس جرم کی سزا مناسب وقت پر دی جائے گی
محمد المحمد شام میں کافی دنوں سے رہ رہے تھے۔ حماس کے ایک سیاسی رہنما عزت الرشق کے مطابق محمد کی شہادت اسی دن ہوئی جس دن وہ دبئی پہنچے تھے۔
آپ کا تبصرہ